• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ واقعہ کےتمام ملزموں کوگرفتارکرکے سزا جائے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور( پ ر ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا محبوب الحسن طاہر نے جمعہ کے اجتماعات میں کیاہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے اور اسی عقیدہ کی بنیاد پر اسلام کی عظیم الشان عمارت قائم اور دائم ہے۔ علماء نے مطالبہ کیاکہ باہومان شیخوپورہ واقعہ کے تمام ملزمان اور اس کے سرپرستوں کو بلا تاخیر گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دی جائے اور امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و مؤثر عمل درآمد کروایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں ایک مسلمان کو صرف اس لئے شہید کردیا کہ اس نے تاجدار ختم نبوت زندہ با د کا نعرہ کیوں لگایا۔ محفوظ مستقبل کیلئے ملک کوپولیوفری بناناہوگا،چیف سیکرٹری لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ہدایت کی ہے کہ 23مئی سے شروع ہو کر 27مئی تک جاری رہنے والی قومی انسداد پولیو مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت سول سیکرٹریٹ میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کیلئے ملک کو پولیو فری بنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے سب کو ملکرقومی جذبے کیساتھ کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 23مئی سے شروع ہونے والی پانچ روزہ مہم کے دوران پنجاب میں پانچ سال تک کی عمر کے دو کروڑ20لاکھ بچوں کو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے اورصوبہ کے 36اضلاع میں مہم کے دوران ایک لاکھ56ہزار سے زائد پولیو ورکرز خدمات سر انجام دیں گے۔
لاہور سے مزید