• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باڈی سرچ پاکستان کسٹمز کو تفویض کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

پشاور(جنگ نیوز)وزارت داخلہ کی جانب سے امیگریشن سینٹرز اور بارڈر پوائنٹس کے اندر پیدل چلنے والوں کی باڈی سرچ پاکستان کسٹمز کو تفویض کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔مذکورہ فیصلے کا پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ضیا الحق سرحدی نے خیر مقدم کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے اس فیصلے کو انتہائی مناسب قرار دیا کیونکہ مختلف محکموں کی جانب سے امپورٹ ایکسپورٹ گڈز کی چیکنگ نہ صرف مشکلات پیدا کر رہی تھی بلکہ پیدل چلنے والوںاور سامان سے لدے ٹرکوں کی بارڈر کراسنگ میں تاخیر بھی ہو رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اب صرف محکمہ کسٹم کی جانب سے سامان کی چیکنگ اوراسکینینگ کرنے سے گھنٹوں انتظار کرنے والے تاجر برادری کے لیے بھی چیکنگ میں آسانیاںپیدا ہوں گی۔
پشاور سے مزید