پشاور(جنگ نیوز)اسلامی جمعیت طالبات پشاور نے اجتماعات کاسلسلہ دوبارہ شروع کرنے کافیصلہ کردیا جس میں پشاور بھر سے خواتین کارکن شریک ہوں گی۔ نگران برائے نشرواشاعت صدف سکندر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات پشاور نے رمضان المبارک کے دوران اجتماعات کا سلسلہ روک دیاتھا تاہم عمائدین کی ہدایت پر اجتماعات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے حلقہ شہر اور سفید ڈھیری میں اجتماع کارکنان اور عید ملن پارٹی کل منعقد کی جائیگی جبکہ حلقہ حیات آ باد اور حلقے چمکنی میں 22مئی کو اجتماعات منعقد کرنے کاشیڈول جاری کردیاگیاہے ان اجتماعات میں اسلامی جمعیت کی کارکنان ہر حلقے سے بھرپور شریک ہونگی ۔ پروگرام میں رمضان کے بعد استقامت کے حوالے سے خصوصی بات کی جائے گی۔