• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ارب سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تھرڈ پارٹی انسپکشن کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت کا 10 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے تھرڈ پارٹی انسپکشن نظام لاگو کرنے کا فیصلہ،ایک ارب روپے سے زائد کے سماجی منصوبے بھی معائنے کے لیے تیسرے فریق کے پاس بھیجے جائیں گے،انسپیکشن رپورٹ تمام متعلقہ اداروں کو بھجوائی جائیگی۔

ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے مطابق انسپکشن رپورٹ کو وزارتوں، ڈویژنوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ تھرڈ پارٹی انسپکشن سسٹم کی اہمیت اور استعمال دن بدن بڑھ رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید