• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی تاریخ میں گندم کی ریکارڈ بمپر پیداوار کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک) روس میں گندم کی بمپر پیدوار کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، رواں سال گندم کی پیدوار 8؍ کروڑ 70؍ لاکھ ٹن رہی۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال گندم کی تاریخی پیدوار کی توقع ہے، توقع ہے کہ اناج کی مجموعی پیدوار 130؍ ملین ٹن رہے گی جس میں سے گندم کی پیدوار 87؍ ملین ٹن رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ روس کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیدوار کے نتیجے میں نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہو سکیں گی بلکہ عالمی سطح پر ہمارے شراکت داروں کی بھی ضروریات کو پورا کیا جا ئے گا۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اس وقت مختلف ملکوں میں قحط کی صورتحال ہے جس کی تمام تر ذمہ داری مغربی ممالک کی اشرافیہ کے جھوٹ پر عائد ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل روس میں گندم کی پیدوار کا ریکارڈ 86؍ ملین ٹن تھا۔

اہم خبریں سے مزید