• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں 90 ہزار سرکاری ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے پر غور

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں 90؍ ہزار سرکاری ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ کے وزراء کو ہدایت دی ہے کہ وہ نمایاں طور پر محکموں میں ملازمین کی تعداد کو کم کریں تاکہ ملکی سطح پر اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔ برطانوی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تعداد میں کمی سے بچت ہوگی اور اس طرح رقم کو عوام پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اخراجات میں کمی لا کر معیارِ زندگی کی بڑھتی قیمتوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان سے وصول کیا گیا ہر پائونڈ ترجیحی طور پر عوام پر خرچ کرنا ضروری ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کابینہ سے کہا ہے کہ وہ ملازمین کی تعداد میں کمی لانے کیلئے تجاویز ایک ماہ میں پیش کریں۔

اہم خبریں سے مزید