• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا وائرس سے 10 لاکھ ہلاکتیں، وجہ سست ردعمل، سیاسی قیادت کی ناکامی اور بڑھتی قوم پرستی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے دس لاکھ افراد کی ہلاکت کے بعد وائٹ ہائوس پر امریکی پرچم سر نگوں کرنے کا اعلان صدر بائیڈن نے کیا لیکن اس وقت امریکا میں اور دنیا بھر میں لوگ حیران ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت سمجھا جانے والے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اتنا بڑا نقصان کیسے ہوگیا؟ مبصرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی دنوں میں سست رد عمل، ہر سطح پر سیاسی قیادت کی ناکامی، قوم پرستی میں اضافے، دانشمندی کیخلاف اٹھنے والی آوازوں کی وجہ سے امریکا میں تباہ کن جانی نقصان ہوا ہے اور اس سے ملک کی ناکامیاں بھی کھل کر سامنے آئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید