• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی حکومت میں بھی ’ کنٹریکٹ سفیر‘ بدستور فرائض انجام دے رہے ہیں

اسلام آباد( فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم بدستور اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دے رہے ہیں اور وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد بھی تا حکم ثانی وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں شخصیات سمیت کئی ممالک میں پاکستانی سفیر جنہیں ریٹائرمنٹ کے بعد ایک جز وقتی معاہدے کے تحت کنٹریکٹ کی بنیاد پر مقرر کیا گیا ہے وہ نئی حکومت کے قیام کے بعد بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ کنٹریکٹ کے تحت کام کرنیوالے سفیر نئی حکومت کے قیام کے بعد مستعفی تصور کئے جاتے ہیں اور جب تک نئی حکومت انہیں کام جاری رکھنے کیلئے ’’گرین سگنل‘‘ نہ دے وہ اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے اور مستعفی ہو جاتے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید