• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبر زیدی نے 6ماہ پہلے کہہ دیا تھا کہ ملک دیوالیہ ہے، عابد شیر علی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور کے سابق چیئر مین ایف بی آر، شبر زیدی نے چھے ماہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ملک دیوالیہ ہے۔

سابق وفاقی وزیرِ برائے پانی و بجلی، عابد شیر علی نے سوشل میڈیا پر ڈالر کی اڑان اور گرتی معیشت سے متعلق ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

عابد شیر علی نے اپنے ٹوئٹ میں مہنگائی کا ذمہ دار سابق حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک مہینے میں معیشت ڈوب جائے کیسے ممکن ہے، یہ بس کپتان کا نیا چٹکلا ہے درحقیقت اس کی غرقابی تو ساڑھے تین سال سے جاری تھی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’115 سے 195 تک ڈالر کس نے پہنچایا؟ پی ٹی آئی دور کے سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے چھے ماہ پہلے کہہ دیا تھا کہ ملک دیوالیہ ہے۔‘

واضح رہے کہ ملک میں کل بھی انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید 1 روپے 23 پیسے مہنگا ہو کر 193 پر پہنچ گیا تھا، یہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین قیمت ہے۔

قومی خبریں سے مزید