• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام اسحاق خان انسٹیٹوٹ میں تین روزہ سائنس میلہ

پشاور(جنگ نیوز)غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں تین روزہ آل پاکستان سائنس فیئر میں ملک بھر کی جامعات سے آئے طلبہ نے اپنے سائنس پروجیکٹس کی نمائش کی ۔ ایگزبیشن میں روبوٹک ڈاگ ، چیزوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والے ڈرونز شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے۔غلام اسحاق خان انسٹیٹوٹ صوابی میں سائنس سوسائٹی کے زیر اہتمام آل پاکستان سائنس فیئر 2022 منعقد کیا گیا۔ تین روزہ سائنس فیئر میں مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے حصہ لیااور اپنی صلاحیتیوںاور منصوبوں کا مظاہرہ کیا سائنس فیئر میں طلباو طالبات نے اپنے سائنس پروجیکٹس پیش کئے جس میں روبوٹک ڈاگ اور سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والے ڈرونز شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے۔ منتظمین نے آل پاکستان سائنس فیئر کے بنیادی مقاصد کے بارےمیں طلباء کو آگاہ کیا ان کاکہنا تھا کہ سائنس کی تخلیقی صلاحیتیوں پر توجہ مرکوز کرنا اور سائنسی میدان میں دلچسپی لینا ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے ۔ طلباء نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لیااور محظوظ ہوئے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں تین روزہ ’’آل پاکستان سائنس فیئر 2022‘‘ کا دوسرا دن تھا ملک بھر کی جامعات سے آئے طلبہ نے اپنے سائنس پروجیکٹس کی نمائش کی۔ طلباء و طالبات مختلف گیمز میں بھی حصہ لے کر محظوظ ہوتے رہے ۔
پشاور سے مزید