• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی شریعت عدالت کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی عہدے سے سبکدوش

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی شریعت عدالت کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے ہیں،الوداعی ریفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوئی پریشانی ہے نہ ہی پشیمانی ،اپنی بساط کے مطابق عدالتی معاملات کو نمٹایا، ان کی نظر میں ریٹائرمنٹ کا دن یوم میزان ہوتاہے لیکن میرے لئے آج طمانیت کی بات ہے نہ تو کوئی پریشانی ہے اور نہ ہی پشیمانی اپنی بساط کے مطابق وفاقی شرعی عدالت کے معاملات کو نمٹایا ،فاضل چیف جسٹس کے اعزاز میں پروقار الوداعی ریفرنس ہفتہ کے روز وفاقی شرعی عدالت میں ہوا ،جس میں شرعی عدالت کے ججز جسٹس ڈاکٹرسید محمد انور، جسٹس خادم حسین ایم شیخ ، رجسٹرارشرعی عدالت عبدالقیوم لہڑی ، ڈپٹی اٹارنی جنرل چوہدری اشتیاق مہربان ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین سمیت عدالتی افسران اور وکلا کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید