گجرات (نیوز ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبربلاک کردیا ہے، جس نمبر پر تم فون کر رہے ہو وہ بدل گیا ہے، تمہارے ہاتھ سے گیم ہمیشہ کیلئے نکل چکا ہے، پہلے اس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا رونا شروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کوخطرہ ہے، جب کارکردگی نہ ہوتو پھر جھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں،کسی حادثے کا انتظار نہ کرو ویڈیو سامنے لائو پھر نواز شریف کا ظرف دیکھنا.
وہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سیکورٹی دیگا، اللہ کرے تم زندہ رہو، نواز شریف کی کامیابیاں دیکھو اور لوٹ پوٹ ہوتے رہو، ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی، انتخابات اس وقت ہونگے جب ہمارا قائد فیصلہ کریگا.
عوام سے ووٹ مانگنے جائو گے تو آواز آئیگی ’’آپ کو یہ مطلوبہ سہولت میسر نہیں‘‘، مہنگائی کرنےوالاکہہ رہاہےمہنگائی ہوگئی، جب یہ کہتاہےمہنگائی ہوگئی تواپنےخلاف چارچ شیٹ پیش کرتاہے، عوام آپ سے 4سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، ہم انتقام نہیں لینگے لیکن اگر تم باز نہ آئے تو تمہارے لیے جیلوں کے دروازے بھی کھول سکتے ہیںمیری کابینہ ہونہ ہو، چینی کی قیمت 70روپے کلو پر لائوں گا، آٹا اور گھی سستا کروں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔مریم نواز نے کہا کہ عمران تمہارے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو گھر والا ہوگا.
انہوں نے کہا کہ گجرات کے جلسے نے تمام جلسوں کاریکارڈ توڑدیا، تاریخی جلسے پرگجرات کے لوگوں کا شکریہ، عمران خان حکومت جانے پردن رات ماتم کررہے ہیں، میرابس چلے توعمران خان کا نام کبھی اس زبان سے نہ لوں، اس فتنے کے شرسے لوگوں کوبچاؤں گی، پہلے اس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا رونا شروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کوخطرہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جب آپ اقتدارمیں تھے تونہ سازش تھی نہ آپ کی جان کوکوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے 4سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، آپ کی کارکردگی صفرہے اس لیے جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہو، جب کارکردگی نہ ہوتو پھرجھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب! ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اورنوازشریف کی کامیابیاں دیکھتے رہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اول تویہ کہ ویڈیوجھوٹ ہے لیکن اگر ہے تو سامنے لائیں، حادثے کا انتظارمت کریں، آپ ویڈیو سامنے لائیں ، پھرنوازشریف کا ظرف دیکھنا وہ تمہیں شہبازشریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا، یہ اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگرآپ کے کھانے میں کوئی زہرملائے گا تووہ آپ کا کچن یا گھروالا کوئی ہوگا۔
انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا شخص تمام حدیں عبور کر گیا ہے، کوٹ لکھپت جیل میں تم نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا تھا؟ نواز شریف کے ایک رات میں پلیٹ لیٹس اچانک کیسے گر گئے؟ نواز شریف کا کھانا عمران خان کی طرف سے آتا تھا، آپ توگھرکا کھانا کھاتے ہیں، نوازشریف کوٹ لکھپت جیل کا کھانا کھاتے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ جو خود ایسی حرکتیں کرتا ہے وہ سب کے بارے میں ایسا ہی سوچتا ہے.
عمران خان کہاں تم کم ظرف و جھوٹے اور کہاں نواز شریف؟ میں اس کی تقریر بڑی مصیبت سے سنتی ہوں، یہ ڈالر اوپر جانے کا ذکر کرتا ہے، مبارک ہو عمران کی یاد داشت واپس آگئی ہے، آج مہنگائی کرنے والا کہتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کیسے ہو گئی؟کیا سوال 4سال کے حکمران سے ہو گا یا4ہفتے کی حکومت سے؟ عمران خان جاتے جاتے پاکستان کی معیشت کو وینٹی لیٹرپرڈال کرگیا.
عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبرزبلاک کردیئے ہیں لیکن تمہاری چیخیں بتا رہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے تمہارا نمبربلاک کردیا ہے، جب تم فون کرتے ہو تو آواز آتی ہے آپ کو مطلوبہ سہولت میسر نہیں ہے، جب تم عوام سے ووٹ مانگو گے تو آواز آئے گی رانگ نمبر، عمران تم جس نمبرپرفون کرتے ہو اب وہ نمبربدل گیا ہے۔
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ الیکشن میں جانے کا شوق تھا تو اتحادیوں کی منتیں کرنے کی بجائے الیکشن کا اعلان کرتے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے پہلے کہتے کہ الیکشن میں جا رہا ہوں، عمران خان تمہارا کھیل ہمیشہ کیلئے ختم شد، اب تم کچھ نہیں کرو گے صرف نواز شریف کے منہ کی طرف دیکھو گے.
نواز شریف الیکشن سے نہیں ڈرتا، ڈسکہ کا الیکشن یاد ہو گا، عمران خان کی دھاندلی کے باوجود 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن ن لیگ جیتی تھی، اس کو نواز شریف کو ہرانے کیلئے ڈبے چوری کروانے پڑتے تھے، عملہ اٹھوانا پڑتا تھا، نواز شریف نے اس کو موقع دیا کہ عمران خان خود کو ایکسپوز کر دے، اب الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد نوازشریف لندن سے فیصلہ کرے گا، نوازشریف نےعمران خان کو پھرکنٹینر پر پہنچا دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ان کے4 سال میں عوام غریب ،فرح خان اوران کی کابینہ کے ارکان امیر ہو گئے،عمران خان تم جہاں بھی ہو تمہاری سیاست کا محور بھی ہمیشہ نواز شریف ہوتا ہے، کہتا ہے ان لوگوں کے آنے سے بہتر تھا ایٹم بم گرا دیتے، پاکستان سلامت رہے گا تا قیامت رہے گا، پاکستان کی سلامتی پرعمران خان جیسے ہزاروں جوکر قربان۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب کو لوٹنے والی گوگی کا ترجمان بنا ہوا ہے،عمران خان ایک بزدل کا نام ہے، جو سازش کا رونا روتا ہے،عمران خان کا بندوبست نہ کیا گیا تو یہ پاکستان کو کھاجائے گا،عمران خان باز نہ آئے تو جیلوں کے دروازے کھول سکتے ہیں،میری کابینہ ہونہ ہو،چینی کی قیمت 70روپے کلو پر لائوں گا۔
گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں لاکھوں لوگوں کی نوکریاں چھین لیں، وہ آج کل گوگی کا ترجمان بنا ہوا ہے جس نے پنجاب کو لوٹا ہے ۔عمران خان تم الٹے ہوگئے لیکن شریف خاندان کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔
عمران خان نے چند لاکھ میں گھڑی خرید کر 18 کروڑ روپے میں بیچ دی، نیازی تم باز نہ آئے تو تمہارے لیے جیلوں کے دروازے کھولنے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف اور شہباز شریف نے مخلوق کی خدمت کرنا سکھایا۔