• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان مکمل فٹ ہوگئے ہیں، ری ہیب مکمل ہوچکا ہے۔ شاداب نے خان لاہور میں ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کی اکیڈمی میں زیر تربیت کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں ٹپس دیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ مکمل طور پر فٹ ہوں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے جو بھی کمبی نیشن بنے گا، وہ اچھا ہوگا۔ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
اسپورٹس سے مزید