• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک امتحانات میں لیک ہونے والا ریاضی کا پرچہ منسوخ کردیا گیا

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے)راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات میں لیک ہونے والا ریاضی کا پرچہ منسوخ کردیا گیا ،بورڈ انتظامیہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 14مئی کو منعقدہ میٹرک کا ریاضی کا پرچہ کنٹرولر امتحانات کی مبینہ غفلت کے باعث قبل ازوقت وٹس ایپ پر گردش کرتا پایا گیا اور میٹرک امتحانات میں تعینات موبائل انسپکٹر محمد یوسف غفاری نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نارہ کے باہر سے ایک ٹیچر کو اس وقت پکڑا جب وہ طلباءکو قبل ازوقت معروضی پرچہ حل کروا رہاتھا،پرچہ لیک ہونے کی اطلاع پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 14مئی کو راولپنڈی بورڈ کے زیراہتمام ہونے والا میتھیمیٹکس کا پرچہ (دونوں گروپس ،پارٹ IIایوننگ سیشن )فوری طور پر منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،مذکورہ پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا ،اس ضمن میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی بورڈ نے کنٹرولر امتحانات کی مبینہ غفلت کا نوٹس لینے اور طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید