• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسائل سے مالا مال ملک حکمرانوں کی لو ٹ مار کی وجہ سے کنگال ہو چکا ہے ،میاں اسلم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی جناب سے اپنے انتخابی حلقہ این اے 54کے معززین کے اعزاز میں عید ملن عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، جماعت اسلامی اسلام آباد کی سیا سی کمیٹی کے صدر طاہر خان ، جماعت اسلامی کے رہنماءچوہدری رحمت علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ میاں محمد اسلم نے کہا کہ وسائل سے مالا مال ملک معاشی طو ر پر حکمرانوں کی لو ٹ مار کی وجہ سے کنگال ہو چکا ہے، قوم آئندہ انتخابات میں ملک کو ہر محاذ پر ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے سابق اور مو جو دہ حکمران ٹولے کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں ۔
اسلام آباد سے مزید