• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کی سرپرستی پر ایس ایچ اوزمان ٹاؤن صفدر مشوانی معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی کورنگی نے ایس ایچ او تھانہ زمان ٹاؤن صفدر مشوانی کو جرائم کی سر پرستی اوراختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل کرکےہیڈ کوارٹر ایسٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر پولیس افسر صفدر مشوانی کی جس تھانے میں تعیناتی کی جاتی وہ اسے کمائی کا ذریعہ بنالیتے ہیں اور کچھ ہی دنوں کے بعد شکا یات ملنے پر معطل ہو جانے کے کچھ عرصے بعد ہی اور با اثرہونے کے باعث ان کا تقرر اچھےتھا نے میں کر دیا جا تا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید