• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی افسران کیخلاف پولیس ایکشن جاری، ڈائریکٹر سکیورٹی سمیت مزید ملازمین گرفتار

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی افسران کے خلاف پولیس ایکشن جاری ہے،گزشتہ روز ڈائریکٹر سکیورٹی سمیت مزید ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا،ترجمان پنجاب اسمبلی نے ڈائریکٹر سکیورٹی میجر ریٹائرڈ فیصل حسین کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ۔انکا کہنا ہے کہ پولیس سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور اسپیکر پرویز الٰہی کے پرسنل اسٹاف افسر کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مار رہی ہے۔پولیس نے ضمانت پر ہونے کے باوجود فیصل حسین کو حراست میں لیا، سکیورٹی اہلکار سہیل شہزاد، لیاقت علی، طبیب اور اسامہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید