• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے کی صورتحال، اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) حکومت نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے ، سفارتی ذرائع کے مطا بق مختلف متعلقہ اسٹیشنز پر تعینات پاکستانی سفرا کی دو روزہ مِنی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں امریکہ، اسرائیل ،ایران جنگ سے پیدا شدہ خطرات اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا،کانفرنس میں امریکہ، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،کویت، قطر، عمان، اردن سے پاکستانی سفراء شرکت کرینگے۔پاکستانی سفراء کی منی کانفرنس آج ا ور کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں مشرق وسطی میں تعینات سفرا کو خصوصی طور پر طلب کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید