کراچی (افضل ندیم ڈوگر) لاہور میں بارش اور طوفان بادوباراں کی وجہ سے2پروازیں لینڈ نہ کرسکیں جبکہ13میں تاخیر ہوئی۔ شارجہ سے لاہور پہنچی پرواز9P-501کو سیالکوٹ جبکہ کراچی کی پرواز پی اے 402کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ موسم ٹھیک ہونے پر یہ پروازیں واپس لاہور پہنچیں، علاوہ ازیں علامہ اقبال ایئرپورٹ آمد کی 14 جبکہ روانگی کی9 پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی۔