• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پاکستانی ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سرور خواجہ کو ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا  

اسلام آباد / لندن (مرتضیٰ علی شاہ ) برطانوی پاکستانی کاروباری شخصیت اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد سرور خواجہ کو تعلیم، ٹیکنالوجی، کاروبار اور سماجی خدمات کے شعبوں میں نمایاں خدمات پر پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک “ستارۂ امتیاز” سے نواز دیا گیا۔ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صدرِ پاکستان آصف زردری نے انہیں یہ اعزاز عطا کیا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، وفاقی و صوبائی وزرا، سفارتکاروں اور سماجی و کاروباری حلقوں کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں پڑھ کر سنائے گئے تعارفی کلمات میں کہا گیا کہ ڈاکٹر سرور خواجہ نے تعلیم، ٹیکنالوجیکل ترقی، کاروباری جدت اور سماجی فلاح کے میدانوں میں غیرمعمولی خدمات انجام دیں جبکہ پاکستان کا عالمی وقار بلند کرنے اور سماجی و معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔لاہور میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر سرور خواجہ برطانیہ کے اعلیٰ تعلیمی انتظامی شعبے کی نمایاں شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید