کراچی( افضل ندیم ڈوگر) متحدہ عرب امارات کی کم لاگت کی ایئر لائن فلائی دبئی نے "آپریشنل وجوہات" کی بنا پر دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے 3بڑے شہروں لاہور اور پشاور کیلئے پروازیں 26اکتوبر 2026تک معطل کر دی ہیں۔ پاکستان کے دیگر شہروں کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ کیلئے فلائٹ آپریشن شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔ بکنگ رکھنے والے مسافروں سے ری بکنگ یا رقم کی واپسی کیلئے رابطہ کیا جا رہا ہے۔