کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ میں امن و امان کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس علاقے کے یو سی چیئرمین سے بھی مد د لے گی سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی مجوزہ ترامیم یہ بھی شامل کیا جا رہا ہےکہ کسی علاقے میں پیدا ہونے والی امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے علاقہ ایس ایچ او متعلقہ یونین کونسل / یونین کمیٹی کے چیئرمین سے رابطہ کرے گا تا کہ مقامی عوامی تحفظ اور امن و امان کی بحالی سے متعلق امور کو مؤثر انداز میں انجام دیا جا سکے مجوزہ ترمیم جسے عنقریب منظوری کے لئے سندھ اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا پولیس اسٹیشن کا اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) ضلعی کونسل کے دائرہ کار میں متعلقہ یونین کونسل کے چیئرمین، یا کارپوریشن، ٹاؤن کمیٹی یا میونسپل کمیٹی کی صورت میں یونین کمیٹی کے چیئرمین کے ساتھ رابطہ اور تعاون کرے گا۔