کراچی (نیوز ڈیسک) سینیٹ آف پاکستان کے سابق چیئرمین سینیٹر رضا ربانی نے ملک بھر کی مزدور تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہو کرہی مزدور تحریک کے خلاف یلغار اور اس کے زوال کو روک سکتے ہیں بصورت دیگر صورت حال دن بدن گمبھیر شکل اختیار کرسکتی ہے۔ وہ پیپلز لیبر بیورو سندھ کےصدر حبیب الدین جنیدی کی قیادت میں لیبر بیورو سے منسلک ٹریڈ یونین رہنماؤں کے ایک وفد جو کہ جنرل سیکریٹری سندھ سید فیاض علی شاہ ،کراچی کے صدر اسلم سموں ،سیکریٹری اطلاعات سندھ سلیم سومرو ، جنرل سیکریٹری کراچی حسین بادشاہ ، سیکریٹری اطلاعات عبدالوحید خان، سید مداح حسین شاہ ، امین بلوچ اور دیگر متعدد رہنماؤں سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کررہے تھے۔