• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بندرگاہوں کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بندرگاہوں کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے اور ریگولیٹری فریم ورک میں بہتری، ٹرمینلز ہینڈلنگ صلاحیت میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر بندرگاہوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور پاکستانی بندرگاہوں کو علاقائی ٹرانزٹ و ٹرانس شپمنٹ حب بنانے کی حکمت عملی پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں شپنگ لائنز، ٹرمینل آپریٹرز اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی جہاں بلا تعطل سمندری تجارت کے فروغ، آپریشنل کارکردگی میں بہتری، فیڈر کنیکٹیویٹی کے استحکام اور کاروباری طریقہ کار کو سادہ بنانے پر غور کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید