کراچی (اسٹاف رپورٹر)پانی کی ناقص لائن بچھانے کے خلاف علاقہ مکین ٹھیکیدار اورواٹر بورڈ کے خلاف نکل آئےانہوں نے بدھ کو شاہراہ فیصل پرایم ڈی واٹر کارپوریشن کے دفتر پہنچ کرشدید احتجاج کیا دھرنا دیا اور نعرے لگاتے رہے انہوں نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے جو واٹر کارپوریشن اور ٹھیکیدار کے خلاف تھےمومن آباد ٹاون کی یو سی 7 کے علاقے غوثیہ کالونی کے مکینوں نے کئی گھنٹے ایم ڈی آفس کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایاان کا کہنا تھا کہ علاقے میں پانی کی فراہمی کے لئے واٹر کارپوریشن کے ٹھیکیدار نے دسمبر 2024 میں12انچ قطر کی4600 فٹ لائن ڈالی تھی لیکن اس دن سے لے کر آج تک جب لائن میں پانی چھوڑا جاتا ہے یہ ناقص ہونے کےباعث ہر بار پھٹ جاتی ہے اس طرح علاقہ مکین مسلسل پانی سے محروم ہیں واٹر بورڈ حکام کو متعدد بار شکایت کی گئی لیکن انہوں نے اس کا کوئی حل نکالا نہ آج تک ٹھیکیدار کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں آئی ہے بلکہ واٹر کارپوریشن الٹا ٹھیکیدار کو تحفظ فراہم کر رہی ہے مکین جو کافی نالاں دکھائی دے رہے تھے ۔