کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں متحدہ ورکرز فرنٹ (سی بی اے یونین) کی اپیل پر جاری ہڑتال کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین کے مطالبات کو جائز قرار دیا ہے،انتظامیہ فی الفور ہوش کے ناخن لے، ملازمین کے جائز مطالبات بشمول میڈیکل سہولتوں کی بحالی یقینی بنائے، بصورتِ دیگر مزدوروں کا احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہسی بی اے چیئرمین ارشاد خان کی کال پر تمام مزدور تنظیموں بشمول آبکار ورکرز یونین، مزدور یونین، لیبر فرنٹ اور ایمپلائز ایکشن کمیٹی کا متحد ہونا اس عزم کا اظہار ہے کہ اب حقوق چھیننے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔