پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے دہشتگردوں کو معاونت فراہم کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔اب تک متعدد سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز ،جلدکارروائی عمل میں لائی جائے گی، محکمہ داخلہ کے پی کے مطابق متعلقہ محکموں کو دیے گئے ٹاسک میں سرکاری ملازمین کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دہشتگردوں کی معاونت ثابت ہونے پر سرکاری ملازمین کےخلاف کارروائی ہوگی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی معاونت میں ملوث سرکاری ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا جائےگا۔