ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) نصیرآباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بولان میں موسم گرما کی پہلی موسلادھار بارش، ژالہ باری، گرج چمک اور طوفانی آندھی نے ڈیرہ مراد جمالی سمیت مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی۔نصیرآباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بولان میں تباہی، آندھی سےبجلی کے کھمبے، درخت اور سائن بورڈ زمین بوس، کئی کچے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں جبکہ بجلی کے کھمبے، درخت اور سائن بورڈ بھی زمین بوس ہوگئے۔