• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران ’مرلیاں‘ بجانے کی بجائے عملی کام کریں، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے شدید گرمی کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بلز میں نمایاں کمی کی جائے۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ " مرلیاں " بجانے کی بجائے عملی طور پر کام کریں" اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے حقیقی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ بجلی اور گیس کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز شامل کر کے مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ عام شہری یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں وہ اتنے بھاری بل کہاں سے ادا کریں۔
ملک بھر سے سے مزید