• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور تاجکستان کے 30 سالہ سفارتی تعلقات پر خصوصی نشست

لاہور (خبرنگار)پاکستان اور تاجکستان کے 30 سالہ سفارتی تعلقات مکمل ہونے پر پنجاب یونیورسٹی الرازی ہال کے کمیٹی روم میں خصوصی نشست کا اہتما م کیا گیاجس میں تاجک سفیر عصمت اللہ نصیرالدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم مظہر، بریگیڈیئر (ر) منصور سعید شیخ، ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی، پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، ڈاکٹر شارع قاضی، پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین نے شرکت کی ۔اپنے خطاب میں تاجک سفیرعصمت اللہ نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان درمیان دہائیوں سے دوستانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ تعلیم اور تحقیق کے شعبہ میں بھی تعاون بڑھا رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹرسلیم مظہر نے کہا کہ،تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات بھی اہمیت کے حامل ہیں ۔