• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے وفد کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر مرکزی انجمن تاجران کریانہ ریٹیلرز پنجاب کے وفد نےاسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ملک محمد رمضان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائسنسنگ جنوبی پنجاب نعمان قریشی سے ملاقات کی، وفد میں میاں آفاق انصاری صدر کریانہ ریٹیلرز پنجاب،اظہر اقبال،حاجی منظور احمد،تیمور ساجد نے کریانہ تاجر کے مسائل سے آگاہ کیاوفد نے مطالبہ کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی رولز اینڈ ریگولیشن بناتے وقت سٹیک ہولڈرز کریانہ ریٹیلرز پنجاب کے حقیقی نمائندوں کو کمیٹی میں شامل کریں ہیوی لائسنس فیس ٹریننگ فیس میڈیکل سرٹیفکیٹ کریانہ تاجر کی بجائے مینوفیکچر انڈسٹری پر لاگو کئے جائیں ایکسپائر مال کمپنیوں کو اٹھوانے کا پابند کیا جانا چاہئے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائسنسنگ نے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئےکہا کہ کریانہ ریٹیلرز کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے سمری ڈی جی پنجاب کو بھجوائیں گے۔
ملتان سے مزید