کراچی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے وکیل کی جانب سے مقدمے کے التواء کی درخواست پر عدالت عظمیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ التوا ء کی درخواستوں کا مطلب ہے کہ حکومت تاخیر کرنا چاہتی ہے۔ سپریم کورٹ آئین اور عوامی مفاد سے متعلق معاملات سننے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔