• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے مختلف حصوں میں گرہن لگنے کے بعد سپر بلڈ مون کا نظارہ

کراچی(نیوز ڈیسک)دنیا کے مختلف حصوں میں چاند کو گرہن لگنے کے بعد سپر بلڈ مون کا نظارہ وائرل ہوگیا۔امریکا سمیت مختلف ممالک میں اتوار کی شب یعنی پاکستان میں پیر کی صبح مکمل چاند گرہن ہوا جس کے دوران اس کی رنگت سرخ ہوگئی،جنوبی امریکا، شمالی امریکا کے مشرقی حصوں اور افریقہ اور یورپ کے مختلف خطوں میں لوگوں نے چاند گرہن کا نظارہ کیا،یہ گرہن اس وقت ہوا جب چاند زمین کے سب سے قریب ترین تھا جس کے دوران وہ معمول سے بڑا نظر آتا ہے اور اسے سپرمون بھی کہا جاتا ہے تو اس بار چاند گرہن کو سپر بلڈ مون کا نام بھی دیا گیا ہے،ویسے تو مکمل چاند گرہن کا دورانیہ زیادہ نہیں تھا مگر ناسا کے پلانیٹری جیولوجی ، جیو فزکس اور جیو کیمسٹری لیب کے سربراہ نوح پیٹرو نے کہا کہ پوری رات چاند کی رنگت سرخی مائل رہی جو کہ دلچسپ نظارہ تھا۔

اہم خبریں سے مزید