• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان کو خطرہ، حکومت کی عمران کو عدالتی کمیشن بنانے کی پیشکش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کابیانیہ بنارہے ہیں، ممکنہ خطرے سے متعلق اگر کوئی ٹھوس ثبوت سابق وزیراعظم کے پاس ہے تو اسے وزارت داخلہ سے فی الفور شئیر کریں، حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرانے کیلئے تیارہے۔پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر عمران نیازی چاہیں تو اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بھی قائم کرسکتے ہیں اورجوڈیشل کمیشن عمران نیازی کے فراہم کردہ شواہد اور معلومات کا جائزہ لےکر آزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرعمران نیازی اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح اس بیانیے کو بھی ایک پولیٹیکل اسٹنٹ ہی تصور کیا جائیگا۔

اہم خبریں سے مزید