• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(آن لائن/جنگ نیوز)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیرکوہ میں ہیضے کا پھیلائو نہ رک سکا، ہیضے کی وبا کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان پہنچادیا گیا جس میں خیمے،کمبل،واٹرٹینکس پانی کے کولرز سمیت دیگر سامان شامل ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان اور مشیر داخلہ وپی ڈی اے کے احکامات کے روشنی میں تمام ترجیحی اقدامات اٹھا نے کے لئے تیار ہیں محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیرکوہ میں عارضی اسپتال کے قیام کے لئے سامان پہنچادیا گیاڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو،مشیرداخلہ و پی ڈی ایم اے میرضیا اللہ لانگو کی جانب سے پیرکوہ میں ہیضے کی صورتحال کے پیش نظر فوری امدادی سامان کی ترسیل کے آغاز سے متعلق احکامات جاری کئے گئے تھے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پیرکوہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ضروریات کے مطابق سامان پہنچادیا گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید