• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ کاظمی اغواء کیس، تفتیشی افسر کی مہلت کی استدعا منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی جاوید علی کوریجونےپسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کےاغوا مقدمہ کیس میں تعینات نئے تفتیشی افسر کی مہلت کی استدعا منظور کرلی۔نئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی آفتاب عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے عدالت سے مہلت طلب کرلی ۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کیس سے متعلق پنجاب جانا ہے، مہلت دی جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی ۔عدالت نے 24 مئی تک کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید