• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس دوران سماعت مداخلت پر پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان پر برہم

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان پر برہم ہوگئے۔دوران سماعت بابراعوان کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جب چیف جسٹس بول رہا ہو تو آپ خاموشی سے سنیں، عدالت میں مداخلت نہ کریں۔نجی ٹی وی کے مطابق بابر اعوان نے اس پر کہا کہ وہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عدالت میں نمائندگی کررہے ہیں، انہیں سنا جائے۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت کے سامنے کھڑے ہوکر مت بولیں کہ بڑی پارٹی یا چھوٹی، ہم آئین کو دیکھ کر فیصلے کرتے ہیں، عدالت کے سامنے سب برابر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کچھ کہنا چاہتے ہیں تو ہمیں لکھ کر دے دیں۔

اہم خبریں سے مزید