• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستانی وفد شامل

اسلام آباد (فاروق اقدس) سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے بھارت کے سفارتی اور سکیورٹی حکام طالبان قیادت کے ساتھ رابطوں اور ملاقاتوں میں مصروف ہیں گوکہ ابھی تک ان رابطوں کے مقاصد کے بارے میں کوئی مصدقہ بات سامنے نہیں آئی لیکن اسلام آباد میں موجود سفارتی ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارت افغان دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی جستجو میں مصروف ہے اور یہ ملاقاتیں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں کیونکہ بھارت کے نزدیک اس کے لیے سکیورٹی سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس کے لیے وہ طالبان قیادت سے بات چیت میں مصروف ہے تاکہ سفارتی سرگرمیاں پھر سے بحال کی جاسکیں۔ ان ذرائع کے مطابق بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی ایک ٹیم نے اسی مقصد کے لیے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فروری میں کابل کا دورہ بھی کیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت نے گزشتہ برس افغانستان پر طالبان کے قبضے کے دو دن بعد 17 اگست کو کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید