• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام امتحانات کا انعقا د کیا گیا

پشاور(جنگ نیوز)کنٹرولر امتحانات ، زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام امتحانات کا انعقاد کیا گیا ہیں. جن میں بیچلرز سطح پر مختلف سیشنز کے سمسٹرز شامل ہیں۔گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے امتحانی ہالوں کا دورہ کیا. کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر فضل حق، ڈائریکٹر ٹیچنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس خٹک، ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیچنگ دلدار حسین سمیت امتحانی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا. جہاں پر انہوں نے طلبہ و طالبات کو سازگار ماحول میں امتحان دینے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ نگرانی پر مامور امتحانی عملے کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور منعقدہ امتحانات پر اطمینان کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم و تحقیق ، تربیت ، شفاف امتحانات اور فرض شناسی ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہے جو اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھیں، انہوں نے طلباء کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ترقی اور کامیابی کے لئے علم کی ضرورت ہوتی ہے، جو طلباء کی صورت میں معاشرے کو دستیاب ہوتی ہے، قوم کی مستقبل کو معیاری تعلیم و تحقیق اور بہترین تربیت سے سنوارنا ہمارا قومی، دینی اور اخلاقی فرض ہے، طلبہ وطالبات کی کامیابیاں اپنی محنت، لگن، اور جدوجہد سے وابستہ ہیں، انہوں نے نقل کی روک تھام کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ امتحان میں نقل کرکے حاصل کی جانے والی ڈگری کی کوئی حیثیت نہیں، یہ صرف ایک کاغذی پرزے کے سوا کچھ نہیں ہوتی، لہذا طلباء پوری محنت اور لگن سے مطالعے پر توجہ دیں. انہوں نے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر فضل حق اور امتحانی عملہ کو داد دی.
پشاور سے مزید