اسلام آباد(عاطف شیرازی) تحریک انصاف نے سب سے زیادہ قرضہ لینے والی حکومت کا ’’اعزاز‘‘حاصل کرلیا۔
ملک پر قرضےاور واجبات ریکارڈ 53 ہزار 544ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔
جولائی2018 سے مارچ 2022 کے دوران قرضوں اور واجبات میں23 ہزار665ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تحریک انصاف حکومت کے دور میں کتنا قرضہ لیا گیا؟سٹیٹ بینک نے مارچ 2022 تک کے قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں- تحریک انصاف حکومت کے دور میں سب سے زیادہ قرضوں کا ریکارڈ بن گیا۔
اسٹیٹ بینک دستاویز کے مطابق ملک پر قرضےاور واجبات ریکارڈ 53 ہزار544ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔
جولائی2018تامارچ 2022 کے دوران قرضے اور واجبات ریکارڈ 23ہزار 665ارب روپے بڑھے۔