کراچی(ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سلمان اقبال کو 40 ارب روپ کا فائدہ پہنچایا.
یہ اس کی اور وہ اسکی پشت پناہی اس لئے کر رہے ہیں کہ دونوں چوری میں برابر کے حصہ دار ہیں، یہ فتنہ اس میڈیا کو بھی گالیاں دیتا ہے جس میڈیا نے اس کو عمران خان بنایا جس میڈیا نے اس کی دن رات خالی کرسیوں کے جلسے دکھائے جس میڈیا نےone side coverage دی آج یہ ایک میڈیا چینل کو چھوڑ کر جس کا نام اے آر وائی ہے .
ایک میڈیا چینل کو چھوڑ کر یہ تمام میڈیا چینلز کے پیچھے پڑگیا ہے ان کو غدار کہتاہے ان کو ایجنٹ کہتا ہے ان کو بکاو کہتا ہے جانتے ہو یہ اے آر وائی کو کیوں کچھ نہیں کہتا ذرا سننا اے آر وائی ان سے مل کر ریاستی اداروں پر حملے کر رہا ہے.
اے آر وائی جو اپنے اینکر ز کی ٹویٹرز میں ریاستی اداروں کو گالیاں نکلا رہا ہے وہ اور عمران خان یوں ہے جانتے ہو کیوں اس لیے کہ عمران خان کا قریبی دوست اے آروائی کا مالک سلمان اقبال سونے کا اسمگلر عمران خان اس کو چالیس ارب روپے کا فائدہ پہنچایا عمران خان نے اس کا 10سے 12ارب کا ٹیکس معاف کیا.
عمران خان نے اس کو چار ارب کا وال کال دے ڈالا بغیر کسی کاروائی کے اور یہ اس کی اور وہ اس کی پشت پناہی اس لئے کر رہے ہیں کہ دونوں چوری میں برابر کے حصہ دار ہیں ۔