• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کی پیپلز پارٹی چھوڑ کر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر آصف علی زرداری کے سیاسی مشیر اور سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کرد یا ہے ۔جمعرات کو جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام نیو پریڈی اسٹریٹ پر منعقدہ تحفظ حرم شریفین کانفرنس میں ڈاکٹر عبد القیوم سومرو نے شرکت کی اور پاکستان پیپلزپارٹی کو خیر باد کہہ کر باقائدہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو بنیادی طور پر جمعیت علمائے اسلام کے طلباء ونگ جمعیت طلباء اسلام سے تعلق رکھتے تھے ۔ بعد ازاں وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اور ایک مرتبہ پھر جمعیت علمائے اسلام میں واپس آگئے ۔
ملک بھر سے سے مزید