نیویارک(عظیم ایم میاں/نیوز ایجنسیاں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کے وسیع ترمفاد میں اتحادی حکومت بنائی جس کا مقصد جمہوریت اور معیشت کودرپیش خطرات سے موثر انداز میں نمٹنا ہے، اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں انتخابی اورجمہوری اصلاحات کے لئے مل کر کام کریں گی،طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عالمی برادری کے ساتھ مل کرکریں گے ۔ پاکستان کو کورونا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں، دنیا بھر کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور خوراک کی قلت جیسے مسائل کا سامنا ہے اس لیے تحفظ خوراک کے لیے مل کر کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو اور نیو یارک میں گلوبل فوڈ سکیورٹی کال ٹو ایکشن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔