ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین یوسی 38ملک ساجد نواز کھوکھر کی طرف سے ملتان میں ہونے والے جلسے میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا،کیمپ میں ملک ہاشم کھوکھر صنوبر حسین قریشی چودھری محمود اعجاز کھوکر ملک سلیم و دیگر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے وسیم خان بادوزئی ملک ساجد نواز کھوکھر نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو دھکا لگنے والا ہے اور سازش کے تحت اقتدار میں لائے جانے والے میر جعفروں اور میر صادقوں کی حکومت کے خاتمے کیلئے عوام یک زبان ہوکر میدان عمل میں نکل چکے ہیں۔