• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء برائے تاوان کیس میں ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ جہانیاں ضلع خانیوال کے مطابق ملزم محمد عرفان کے خلاف مدعی غلام مصطفیٰ نے 24 نومبر 2021 کو مقدمہ نمبر 705 درج کرایا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے ایک شخص کو تاوان کی غرض سے اغواکیا ۔ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے تاہم عدالت نے پولیس استدعا مسترد کرتے ہوئے 25 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید