پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی اے اور میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ناصر باغ روڈ اور جمرود روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحریم شاہ نے پی ڈی اے افسران کے ہمراہ جمرود روڈ پر کارخانو میں مارکیٹوں سے باہر سڑک اور فٹ پاتھ پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید زینب نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف ویسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈیمالشنگ سپرانٹنڈنٹ ساجد خان کے ہمراہ ناصر باغ روڈ پر نہر کے کنارے قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں کمشنرپشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔ انھوں نے انتظامی افسران کو بازاروں کا مسلسل دورہ کرنے کا حکم دیا ہے اوتجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔