• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس، ٹک ٹاکر ڈولی کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عابدہ سجاد نے مارگلہ ہلز آتشزدگی واقعہ کے مقدمہ میں معروف ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت تک گرفتاری سے روک دیا۔ جمعہ کو سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہاکہ میری موکلہ کے خلاف جو مقدمہ درج کیا گیا وہ علاقہ اسلام آباد کا نہیں،جس جگہ ٹک ٹاک بنائی گئی وہاں پر پہلے سے آگ لگی تھی،عدالت نے ملزمہ کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونےکا حکم دیتے ہوئے ملزمہ کو ایک لاکھ روہے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی جس پر ملزمہ کے وکیل نے نقد رقم جمع کرانے کی درخواست دائر کر دی اور عدالت نے سماعت27 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔

ملک بھر سے سے مزید