اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد میں مختلف مقامات پر حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جو ایف نائن پارک میں ختم ہوئیں جہاں شرکاء نے عمران خان کا ملتان جلسے سے خطاب براہ راست بڑی سکرین پر دیکھا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت جلد ختم ہوگی۔