• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی نمائندہ)سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انورکے عزاز میں الوداعی تقریب ہوئی ۔ جس میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے تمام شعبوں کے سربراہان، افسران اور چیف انفارمیشن کمشنرسید محبوب قادر نے شرکت کی۔ مقررین نے سابق سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور کی خدمات کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزثمن رائے نے کہا کہ راجہ جہانگیر انور مثبت سوچ کے حامل ہیں اور لوگوں کو ساتھ لیکرچلنے کا ہنر جانتے ہیں ۔ چیف انفارمیشن کمشنرسید محبوب قادر نے کہا کہ راجہ جہانگیر انو کے اندر خداداد صلاحتیں موجود ہیں اور آپ پنجاب کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر محکمہ اطلاعات و ثقافت کے شعبوں کے سربراہان نے سابق سیکرٹری اطلاعات وثقافت کو سوینئرز پیش کئے اور محکمہ کے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئی۔