• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف جلسہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی

ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف ملتان جلسے کے دوران ضلعی و ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے مشکوک افراد کو روکا گیا تاہم کلیئرنس کے بعد ان کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔جلسہ گاہ میں کچھ کارکنان کی جانب سے خاردار تاروں کو اکھاڑنے اور سٹیڈیم کی دیواروں پر چڑھنے کئ کوشش کی گئی جن پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا ۔جلسہ گاہ کی جانب آنے والے تمام روٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جلسہ گاہ اور گھنٹہ گھر چوک کو سیکورٹی اداروں کی جانب سے مسلسل چیک کیا جا تا رہا علاوہ ازیں کیمروں سے بھی مانٹرنگ کی جاتی رہی۔
ملتان سے مزید